• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لئے موبائل ایپ متعارف کرا دی جس کےذریعے شکایات کا اندراج ،ڈپلیکیٹ بل ڈاؤن لوڈ کرنے ، لائیو پاوراپ ڈیٹس سمیت دیگر سہولیتیں فراہم کی گئیں ہیں یہ ایپ کے ای لائیو ( Live KE)کے نام سےہےجو iPhone استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کوکے الیکٹرک کی ویب سائٹ (https://live.ke.com.pk) سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
تازہ ترین