راولپنڈی......ایف آئی اے اسلام آباد زون نے راولپنڈی میں 2انسانی سمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹرانعام غنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر میں واقع بیکری اور چوہڑ چوک سے 2انسانی اسمگلر گرفتارہوئے۔
بیکری سے گرفتار ملزم کا نام یاسر اورتعلق مظفرآباد سے ہے، چوہڑ چوک سے نوشہرہ کلاں خیبرپختونخواکے رہائشی ملزم حق نواز کو گرفتارکیا گیا، ملزم حق نواز سے 19پاسپورٹ اور 5جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے۔