• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمشنر کرتار پور راہداری پر مشاورت کیلئے آج نئی دہلی جائینگے

لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھارتی حکام سے اہم مشاورت کے لئے آج جمعہ کے روز نئی دہلی جائیں گے۔ اجے بساریہ واہگہ بارڈر کے راستے امرتسر پہنچیں گے تاہم ان کی اہلیہ اسلام آباد میں ہی موجود رہیں گی۔بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے حوالے سے تعطل کا شکار مذاکرات کے بارے میں نئی دہلی میں اہم مشاورت کریں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے بھارتی حکام سے گائیڈ لائین بھی لیں گے۔

تازہ ترین