• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹنڈولکر، پونٹنگ اور مرلی کا کپتان کون؟

ورلڈ کپ 1992ء کے فاتح کپتان عمران خان کو آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا کپتان مقررکردیا گیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے 1992ء ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی تھامنے والے عمران خان کو کپتان مقرر کر دیا۔

ویب سائٹ نے اب تک کھیلے گئے 11ورلڈ کپ میں سے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون منتخب کی،تاہم کپتانی کےلئے عمران خان کے نام کو سرفہرست رکھا۔

عمران خان کی اس الیون میں سرویون رچرڈ،رکی پونٹنگ،سچن ٹنڈولکر اور وسیم اکرم جیسے آل ٹائم فیورٹ کھلاڑی شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے لانس کلوسنر،سری لنکا کے کمارا سنگاکارا،مرلی دھرن،آسٹریلیا کے ایدم گلکرسٹ،شین وران اور گلین میک گرا بھی شامل ہیں۔

اسکواڈ میں شامل آل رائونڈر وسیم اکرم بھی شامل ہیں،جن کی 1992ء ورلڈ کپ کے فائنل میں 2گیندوں پر 2 وکٹیں یادگار ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین