• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا دوستوں کو خیر مقدم کرنے کا انوکھا انداز


امریکا میں بچوں کو دن کے آغاز پر اپنے ساتھی بچوں کو خیر مقدم کرنے کا منفرد انداز سکھایا گیا جسے دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

جی ہاں، امریکا کے ایک اسکول میں کنڈرگارٹن طالبعلموں کو انکی ٹیچر نے ایک چارٹ بنا کر بچوں کو چند مختلف انداز سے لوگوں سے ملنے اور انہیں خیر مقدم کرنے کا سبق سکھایا۔

جس کے بعد بچے روزانہ دن کے آغاز پرایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، گلے لگتے ہیں یا تالی مار کر خیرد مقدم کرتے ہیں۔

بچوں کا یہ دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور دیکھنے والے اسے بیحد سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین