• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز میں جھڑپیں،27 شہری ہلاک، 130 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سوڈان کے دارفور ریجن کے دارالحکومت الفشار میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں27 شہری ہلاک اور 130 کے قریب زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ سے شہر میں فضائی حملوں، توپ خانے سے فائر اور مشین گنوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔

ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق ہفتے کے روز قریب کے علاقے میں فوجی فضائی حملے کے بعد دو بچوں اور عملے کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ایک اندازے کے مطابق تنازعات کی وجہ سے 850 افراد الفشار کے علاقے میں مختلف مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان تباہ کن جنگ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید