• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی


قومی احتساب بیورو (نیب) نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی۔ انکوائری بند کرنے سے متعلق چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

نیب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے متعلق جاری تحقیقات بند کرنےکی منظوری دی ہے۔

مراسلے میں نیب نے معاملہ کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش کردی۔

رمضان پیکج 2016 سے 2018 میں سبسڈی کی مد میں مالی بےضابطگی ہوئی، آٹا ملز مالکان کی رمضان پیکیج میں بےضابطگی پر تحقیقات کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید