غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم پر مبنی حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 57 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 35 ہزار 91 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 78 ہزار 827 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رفح میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کی گاڑی اسرائیلی شیلنگ کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں عالمی ادارہ صحت کا کارکن اور فلسطینی ڈرائیور زخمی ہوگئے۔