• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں اسکیٹ بورڈنگ کے ماہر ڈوگی میاں کی دھوم


آپ نے عام طور پر انسانوں کو اسکیٹنگ کرتے تو دیکھا ہوگا لیکن چین میں ایک ایسا کتا بھی مو جود ہے جو اسکیٹنگ کا ماہر ما نا جاتاہے۔

یہ کتا روزانہ پارکس اور سڑکوں پرایسی مہارت سے اسکیٹنگ کا مظاہرہ پیش کرتا ہے کہ لوگ ٹھہر کر دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس ڈوگی میاں کا اسکیٹنگ کا اپنا منفرد انداز ہے جو کبھی بورڈ پر تیزی سے سرکتا ہے تو کبھی ایک ٹانگ کی مدد سے اسے دھکیلتا نظر آتا ہے اور سڑ ک پردوڑتے ہوئے خوب تفریح کرتا ہے۔

ڈوگی میاں کی مہارت پر مبنی یہ ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین