اسلام اباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک بھر سے آئے گلو کاروں، موسیقاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا۔
پی این سی اے میں منعقدہ شام موسیقی میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے نامور فنکاروں نے عظیم صوفیا کا کلام نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی ۔
مقبول گلو کاروں اور موسیقاروں کے علاوہ نئے ابھرتے چہروں نے بھی صوفیانہ کلام احسن انداز میں پیش کیا۔
صوفی نائٹ میں جڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں روحانی کلام کے شیدائیوں نے شرکت کی۔