• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان شکست تسلیم کر چکے ہیں ،احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہ نما احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان شکست تسلیم کرچکے ہیں اور شکست کے ڈر سے اسمبلی توڑنے کی دھمکی دیتے ہیں۔

نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے ڈرامے کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ گھبرانا نہیں اور بھاگنا بھی نہیں، آپ کو عوام سے سزا دلوائی جائے گی ۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوام کےسڑکوں پر نکلنے اور محاسبہ کرنےسے قبل حکومت ناکامی تسلیم کر لے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال آزاداور منصفانہ انتخابات پاکستان کے مسائل کا حل ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو چکا ہے ، کابینہ میں صرف پیپلز پارٹی اور مشرف لیگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آصف زرداری اور مشرف کا پاکستان ہے، پی ٹی آئی کا نیا پاکستان کہاں ہے؟

تازہ ترین