• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلز کی آمد، مذاکرات کا آغاز

امریکا کے دو اعلیٰ عہدے دار پاکستان پہنچ گئے ہیںجس کے بعد پاک امریکا مذاکرات کا آغازکردیا گیا ہے۔

امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جس کے بعد وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


زلمے خلیل زاد اور نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کے وزارت خارجہ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر اعلیٰ عہدے داروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین