• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،کینٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکسوں کیخلاف آج احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

پشاور ( وقائع نگار )تحریک آوازِ حق کے زیر اہتمام آج منگل کے روز کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے ناجائز ٹیکسوں کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی تحریک آواز حق کے ترجمان کے مطابق کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے غیرآئینی خودساختہ پروفیشنل ٹیکس، سائن بورڈ ٹیکس دوکانداران پر واٹر ٹیکس اور دیگر غیرقانونی ٹیکسوں کسی بھی صورت ماننے کو تیار نہیں اور اسے یکسر مسترد کرتے ہیں کنٹونمنٹ انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں اور عوام کا استحصال کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اسکے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے ترجمان کے مطابق کہ آج چوک فوارہ پشاور صدر سے ایک پُر امن ریلی نکالی جائیگی جو پشاور صدر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی واپس تحریک کے دفتر پر ختم ہوگی ۔
تازہ ترین