کراچی سمیت سندھ بھر کی نرسز مطالبات کی منظوری کے لئے سڑکوں پر آگئیں، نرسزالائنس نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور سندھ اسمبلی تک پیدل مارچ کیا۔
پولیس کی مداخلت پر مظاہرین نے اسمبلی کے داخلی دروازے پر ہی دھرنا دیا جسے رات گئے صبح تک کے لئے مؤخر کردیا گیا۔
واضح رہے کہ نرسز سروس اسٹرکچر پر عملدر آمد، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی، طلبا کی تنخواہ میں اضافہ اور دیگر مطالبات پر عملدر آمد نہ ہونے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔