تھرپارکر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اپریل کے مہینے میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 70 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
تھر میں حکومتی دعوئوں کے برعکس ضلع میں بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ماہ مارچ کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں 62بچے جاں بحق ہوئے تھے جس میں اس ماہ مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بچوں کی ہونے والی اموات کی اوسط ماضی کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زائد ہوچکی ہے اور حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔