• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس—فوٹو فائل
یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس—فوٹو فائل

یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی تازہ صورتحال پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس کا تازہ بیان، جسے یورپین کونسل نے بھی شئیر کیا ہے، سامنے آیا ہے۔

یورپین دارالحکومت برسلز سے جاری اس تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور اس کے 27 رکن ممالک 22 اپریل کو پہلگام، جموں و کشمیر میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے اور معصوم شہریوں کے قتل کی واضح طور پر مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو کبھی بھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اپنے بیان میں یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا ہے کہ یورپی یونین خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مزید جانوں کے ممکنہ نقصان سمیت اس کے نتیجے میں ہونے والے نتائج پر گہری تشویش کے ساتھ نگرانی کر رہی ہے، یورپی یونین دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی کو کم کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے مزید حملوں سے باز رہنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

یورپی یونین نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات میں شامل ہوں، یہ ضروری ہے کہ بھارت اور پاکستان بھی بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمے داریوں کو پورا کریں اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، یورپی یونین کشیدہ صورتِ حال کو کم کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید