• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون مداح نے ٹام کروز کے جوتے پر پاؤں رکھ دیا، اداکار کا حیران کن ردعمل

 ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کے جوتے پر ایک خاتون پرستار نے پاؤں رکھ دیا، جس پر اداکار نے بہت ہی حیران کن ردعمل دیا۔

 ٹام کروز ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’مشن امپوسیبل: دی فائنل ریکوننگ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، حال ہی میں وہ جنوبی کوریا کے دورے پر پہنچے، جہاں سیول میں ریڈ کارپٹ ایونٹ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔

جب ایک خاتون پرستار نے جذبات میں آ کر ٹام کروز سے ملاقات کی، تو غیر ارادی طور پر اس کا پاؤں ٹام کے جوتے پر آ گیا۔ جیسے ہی خاتون نے معذرت کی، اس پر ٹام کروز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "آپ کو معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔"


ہالی ووڈ اداکار کا یہ شائستہ اور عاجزانہ جواب پرستار کو حیران کر گیا، جو ہنستے ہوئے بار بار ان کا شکریہ ادا کرتی رہی۔ بعد ازاں ٹام کروز  نے اپنی مداح کو آٹوگراف بھی دیا اور اسے اپنے ساتھ سیلفی لینے کا موقع بھی دیا۔

یاد رہے کہ ٹام کروزر کی فلم 21 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایتکاری کرسٹوفر مک کواری نے کی ہے، اور ٹام کروز کے ساتھ اس میں ہیلی ایٹویل، وِنگ ریمز، سائمن پیگ، ونیسا کربی سمیت کئی معروف فنکار شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید