• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے تسلیم کر لیے جانے کے بعد ساف نے یوتھ فٹبال کے فروغ پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔

کھٹمنڈو میں ہونے والے ساف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ساف کانگرس نیپال میں منعقد کی گئی، اجلاس میں اکاؤنٹس اور بجٹ کے ساتھ سالانہ کیلنڈر کی بھی منظوری دی گئی۔

ساف کے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے صدر قاضی صلاح الدین کی غیر موجودگی میں ایگزیکٹو کمیٹی کی صدارت سینئر نائب صدر اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے کی جو پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے خاص طور پر یوتھ فٹبال کے فروغ کے لیے وضع کئے جانے والے مختلف پروگراموں کی خاص طور پر منظوری دی ہے۔

سید خادم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ساف کے ممبران کھیل کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، ساف کو اے ایف سی اور فیفا کی جانب سے منظوری ملنا بڑی خوش آئند بات ہے، جنوبی ایشیائی فٹبال کو فروغ دینے کے لیے مزید بہتر وسائل اور سہولیات میسر آئیں گی اور مقابلے کی فضا پیدا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ صاف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کیلنڈر کا اہم حصہ ہے لیکن انڈر1 5 بوائز اسکول کمپی ٹیشن سمیت نوجوانوں کے لیے کئی ایونٹس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا اور اے ایف سی نے حال ہی میں ساف کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین