پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج زیبارشیدنے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار لیڈی سمگلرکو جرم ثابت ہونے پر2سال قید بامشقت کی سزاسنادی ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ اکبرپورہ پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزمہ (ن) ساکن اکبرپورہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 4کلوگرام چرس اور ایک بوتل شراب برآمد کی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزمہ پرجرم ثابت ہونے پراسے دو سال قید بامشقت کی سزاسنائی ۔