• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: امریکی کمپنی نے کھانسی کے شربت پر پابندی کیخلاف حکم امتناع حاصل کرلیا

ممبئی ، نئی دہلی (رائٹرز) امریکی کمپنی فائزر نے اپنی کھانسی کی شربت پر حکومت کی جانب سے عائد پابندی پر حکم امتناع حاصل کرلیا۔ اس سلسلے میں امریکی کمپنی نے نئی دہلی کی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس نے پیر کے روز فائزر کو حکم امتناع دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بھارتی حکومت نے دوا پر پابندی لگانے سے قبل کمپنی کو اظہار وجوہ کا نوٹس نہیں دیا تھا۔اس سلسلے میں آئندہ سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی حکومت نے تقریباً 300 دوائوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔اس سلسلے میں ایبٹ نے بھی اپنی کھانسی کی شربت پر پابندی کیخلاف اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت منگل کو ہوگی۔بھارتی حکومت کی جانب سے فائزر اور ایبٹ کی دوائوں پر پابندی کے بعد بھارت میں ان دونوں کمپنیوں کے شیئرز میں کمی واقع ہوگئی۔ فائزر کے شیئرز میں 8 فیصد تک جبکہ ایبٹ کے شیئرز میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔فائزر کا کہنا ہے کہ بھارت میں اس کی کھانسی کی شربت کوریکس نے گزشتہ برس دسمبر تک نو ماہ میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
تازہ ترین