• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’غیر ملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا‘‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، سیاحت کا شعبہ معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں، کچھ عرصے سے بھارت کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، کرتار پور بارڈر کھولنا پاکستان کی طرف سے مثبت اقدام ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق درست سمت میں گامزن ہیں۔

تازہ ترین