• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلو ویرا کا جوس وزن کم کرنے کیلئے بہترین

ایلو ویرا نہ صرف جلد اور بالوں کے لیے مفید ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے اگر ایلوویراکے جوس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جوڑوں کے درد، نظام انہضام کے کئی عوارض بشمول موٹاپے سمیت تقریباً 60 بیماریوں سے انسان کو دور رکھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایلو ویرا جوس ایسا مشروب ہے جو توند کی چربی کو قدرتی طریقے سے گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ سونے سے قبل اس مشروب کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کی رفتار بھی تیز ہوجاتی ہے۔

ایلو ویرا جوس میں شہد کا اضافہ کرکے اس کا ذائقہ زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے اور یہ مشروب نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتا ہے۔ ایلو ویرا جوس کو نظام ہاضمہ کے لیے بہترین مانا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد کا حصول آسان ہوجاتا ہے جبکہ قبض جیسے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

ایلو ویرا جوس کے فائدے:

ایلو ویرا جوس انسانی جسم کے خلیات کی افزائش میں انتہائی بہتر معاون ثابت ہوا ہے۔ ٹی بی، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کے لیے بہت مفید ہےکیونکہ سب سے پہلے یہ اپنے خواص کی بدولت جسم میں بیرونی ذرائع سے داخل ہونے والے جراثیموں تلف کرتا ہے جبکہ بیرونی ذرائع سے داخل ہونے والے جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے اور پرانے خلیات کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

ایلوویرا زہریلے مادوں اور خلیات کو تباہ کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جس سے نئے خلیات بننے اور ان کی افزائش میں آسانی ہو جاتی ہے۔ جس سے جسم میں واضح بہتری کے آثار نمایاں نظر آنے لگتے ہیں۔ ایلو ویرا جوس جگر کے ساتھ معدے کے جڑے ہوئے حصے کو بھی بہتر کرتا ہے اور جگر کی بیرونی جھلی کو بھی بہتر کرتا ہے۔ جس سے دیرینہ ہیپاٹائٹس سی کی آخری اسٹیج کے مریض کی زندگی میں بھی طوالت آجاتی ہے۔

ایلوویرا جوس بنانے کا طریقہ کار:

اجزاء

ایلو ویرا جوس بنانے کے لیے ایک ایلو ویرا اور دو کپ پانی درکار ہوتا ہے ۔

طریقہ کار

ایک بڑی چھڑی لیکر کے ایلو ویرا کے پتے کی اوپری سطح کو چھیل دیں، جس کے بعد پتے کے درمیان موجود زرد حصے کو نکال دیں اور اس میں موجود جیل کو جمع کرلیں۔2 کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل کو بلینڈر میں 2 کپ پانی کے ساتھ مکس کرکے بلینڈ کرلیں۔اس مکسچر کو چمچ سے اچھی طرح مکس کرکے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔

ہفتے میں 3 بار اس مشروب کا استعمال جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

تازہ ترین