• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکا، 4 افراد ہلاک، 512 زخمی

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 512 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے نزدیکی عمارتوں، گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکا بندرگاہ کی گیس ٹینک تنصیب میں ہوا، فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے کہا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر کیمیکل اور خطرناک اشیا کے گودام میں ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید