وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وزارتِ بحری امور میں شفافیت کے لیے شکایت سیل کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یہ اقدام وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق بحری امور میں کی جانے والی اصلاحات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
شکایت سیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ یہ عوامی پلیٹ فارم شکایت، تجاویز اور مسائل کے حل کے لیے متعارف کرا یا گیا ہے۔