• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال نے ثابت کر دیا پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہڑتال نے ثابت کر دیا پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل اور بھارت پیش پیش ہیں۔

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے، پاکستان کی بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیریوں کا مقدمہ لڑے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کا ڈرامہ دنیا کو پتہ چل گیا ہے، بھارت ہر کچھ عرصے کے بعد ڈرامہ کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بھارت اکیلے ختم نہیں کر سکتا، ورلڈ بینک ضامن ہے۔

جماعت اسلامی کی کال پر آج ملک گیر احتجاج جاری

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی کال پر آج ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

کراچی اور اسلام آباد میں غزہ و فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

جماعتِ اسلامی کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید