فیصل آباد کی مسجد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 1 طالب علم جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر سلینڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی ایک مسجد میں پیش آیا۔
چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ پیسکو بچی کو جدید مصنوعی اعضا فراہم کرنے، علاج اور بحالی کے اخراجات اٹھانے کا پابند ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو ماضی کی طرح چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
صوبے کے 12 اضلاع میں پہلے ایمرجنسی لگانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق باغبانہ سے ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔
جمعے کو جج طاہر عباس سپرا کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوئی۔
نواب شاہ شوگر مل کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔
راستے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوابی پہنچ کر حتمی پلان کا اعلان ہوگا جو مخالفین کی نیندیں اڑا دے گا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے صوبائی حکومت عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کررہی ہے، صوبے کی حالت کو نظر انداز کرکے وزیراعلیٰ کنٹینر پر ڈرامے رچانے میں مصروف ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کے معاملے کے باعث وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزارت مذہبی امور ، وزارت خزانہ اور قومی بچت کےا شتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع کردیا گیا۔
پاکستان میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا انٹرنیشنل فزیکل پروٹیکشن ایڈوائزری سروس مشن مکمل ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت جو فارمولا نافذ کرنا چاہتی ہے مولانا فضل الرحمان، اے این پی، پیپلز پارٹی کو بتادے: رہنما تحریک انصاف
پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ 3 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔