• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطلی کا اعلان آبی دہشتگردی ہے: جام خان شورو

وزیرِ آبپاشی سندھ جام خان شورو---فائل فوٹو
وزیرِ آبپاشی سندھ جام خان شورو---فائل فوٹو 

وزیرِ آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر کے آبی دہشت گردی کی ہے۔

وزیرِ آبپاشی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری تمام فریقین کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا بھر پور اور مؤثر جواب دیں گے۔

جام خان شور نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، آبی سرحدوں اور حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وقت پڑ نے پر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید