• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل جانے میں 4گھنٹے لگے،مریم نواز ، لاہوریوں سے اظہار تشکر

لاہور (جنگ نیوز) مریم نواز نے ٹوئٹر پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل جانے میں چار گھنٹے لگے ۔ انہوں نے اپنے ایک تبصرے میں لکھا کہ ہم نے آدھے گھنٹے کا سفر چار گھنٹے میں طے کیا ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ رائےونڈ سے کچا جیل روڈ تک ایک ہی نعرہ، ایک ہی پکار، میاں صاحب آئی لو یو ، انہوں نے لکھا کہ کارکنوں کے رش کی وجہ سے گاڑی کا چلنا ناممکن نظر آتا تھا ، کاش آپ دیکھ سکتے کہ کس طرح دیوانہ وار ہزاروں لوگ اپنی بے لوث محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس پر صرف رب کریم کا شکر ہی کیا جا سکتا ہے ، گاڑیوں کی ایک نا ختم ہونے والی قطار ہے۔ حد نگاہ تک گاڑیوں موٹر سائیکلوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ۔ سیکڑوںلوگ میاں صاحب کے گاڑی کو گھیرے ہوئے ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب ہیں۔ گاڑی سے سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔ عجیب مناظر ہیں۔ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

تازہ ترین