آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور پٹودی خاندان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی فٹنس کی باتیں آج کل ہر ایک کی زبان پر ہیں مگر سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔

سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ96 سے 50 کلو گرام وزن کرنے کا سفر بہت لمبا اور مشکل تھا انہوں نے اپنے فٹنس کے سفر میں سب سے پہلےاپنے کھانے پینے کی پرانی عادتوں کو چھوڑا ،پیزا کی جگہ سلاد کو استعمال کرنا شروع کیا اور ساتھ ہی مختلف طرح کی ورزشیں بھی کیں۔

سارہ علی خان نےایک انٹرویو میں اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ گریجویشن سے پہلے اُن کا وزن 96 کلو گرام تھا، جس کے بعد انہوں نےنیویارک میں اپنے فٹنس کےسفرکا آغاز کیا اور آسان طریقے اپناتے ہوئےسب سے پہلے کھانے پینے کی روٹین میں تبدیلی لائیں اور ورزش شروع کی۔

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ شروع میں میرا وزن بہت زیادہ تھا اس لیے میں نےہلکی پھلکی ورزش سے شروعات کی جس میں پیدل چلنا، سائیکل چلانا اور بوکسنگ شامل تھی۔

فلم کیدرناتھ کی ہیروئن کا کہنا ہے کہ اگر اُن کا ہفتہ بہت مصروف اور تھکا دینے والا ہو تو ہفتے کے آخر میں وہ صرف یوگا کی کلاس لیتی ہیں اور اگر اُن کا ہفتہ سخت اور جذباتی طور پر بہت بُراگزرا ہو تو وہ ہفتے کے اختتام پر 45منٹس کی بوکسنگ کرتی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں