• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا ، 50 ڈالر کے کرنسی نوٹ میں ہجے کی غلطی


آسٹریلیا میں گزشتہ برس کے آخر میں چھاپے گئے 50 آسٹریلوی ڈالر کے کرنسی نوٹ میں ہجے کی ایک سنگین غلطی پکڑی گئی ۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے لاکھوں کی تعداد میں چھاپے گئے نئے نوٹوں پر لفظ 'responsibility' کے ہجے 'responsibilty'لکھ دیا گیا۔

بینک کی جانب سے اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا  کہ مستقبل میں چھاپے جانے والے نوٹوں میں اس غلطی کی تصیح کر دی جائے گی۔

اس وقت بھی تقریباً 46 لاکھ کرنسی نوٹ اسی غلطی کے ساتھ ملک بھر میں زیر استعمال ہیں۔

یہ نوٹ گزشتہ سال کے آخر میں نئے ڈیزائن کے ساتھ چھاپے گئے تھے۔ڈیزائن میں آسٹریلوی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون رکن ایڈتھ کووان کی تصویر شامل کی گئی تھی۔

کووان کے پس منظر میں پارلیمنٹ میں ان کی پہلی تقریر سے اقتباس چھاپا گیا ہے۔یہ چھپائی متعدد بار اس طرح دوہرائی گئی ہے کہ اس نے بالکل ایک ڈیزائن کی شکل اختیار کر لی۔

متن میں جتنی دفعہ بھی لفظ 'responsibility' آیا ہے اس میں سے انگریزی حرف 'i' غائب ہے۔

اس غلطی کو سامنے آنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں یہ نیا نوٹ اب بھی بطور قومی کرنسی رائج رہے گا

تازہ ترین