• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس ایڈمرلز امجد نیازی کمانڈر کراچی، آصف خالق کمانڈر پاکستان فلیٹ تعینات

اسلام آباد(وقائع نگار) وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈر کراچی اور وائس ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سنبھال لئے، کمانڈ کی تبدیلی کی الگ الگ تقاریب جمعہ کو پاکستان نیوی ڈاکیارڈ اور پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئیپاک بحریہ کے دونوں ایڈمرلز کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کراچی میں پاک بحریہ کے تمام تربیتی اداروں کے کمانڈر ہوں گے۔ جب کے وائس ایڈمرل آصف خالق اب پاک بحریہ کے بحری جہازوں، فاسٹ اٹیک کرافٹز ، آبدوزوں اور فضائی اثاثوں کے آپریشنل کمانڈر ہوں گے۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 1983میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے پی این ایس بہادر ،پی این ایس طارق اور اٹھارویں تباہ کن بحری بیڑے کی کمانڈ کی ،وہ ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جینس ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن اور چین میں چیف نیول اوور سیئربھی رہے۔
تازہ ترین