• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفلمز کی ”ہیر مان جا“ کا جادو چل گیا، ٹیزر کے سوشل میڈیا پر 15 لاکھ ہٹس


کراچی (محمد ناصر ) جیو فلمز کے اشتراک سے اِسی سال ریلیز ہونے والی ایک اور بڑی فلم ”ہیر مان جا“ کے ٹیزر کا جادو اب ہر طرف پھیل گیا ہے۔ ”جیوفلمز“ کی نئی پیشکش ”ہیر مان جا“ کا ٹیزر یوٹیوب ، فیس بُک اور مختلف ویب سائٹس پر 15 لاکھ بار دیکھا گیا ہے اور یہ تعداد دِن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ فلم کے ٹیزر کو دیکھنے اور پسند کرنے والوں کی یہ تعداد ظاہر کررہی ہے کہ بہت بے چینی سے فلم کا انتظار کیا جارہا ہے۔

جاندار ڈائیلاگز اور مزیدار کہانی میں علی رحمان خان، حریم فاروق اور عابد علی سمیت کئی نامور ستارے موجود ہیں۔ شاندار فلم کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی، عارف لاکھانی اور حریم فاروق ہیں۔ ”ہیر مان جا“ جیوفلمز کا ایک اور بڑا اور خوبصورت تحفہ ہے جو آئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کے اشتراک سے بڑی عید پر ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

تازہ ترین