کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 19 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اس وقت شمال مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ ہوا۔