• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کے بچت بازار میں ناقص انتظامات سے شہری پریشان

پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان بازاروں میں بنائی گئی فیئر پرائس شاپس شہریوں کےلئے نیا امتحان بن گئیں۔

لاہور کے رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس لگا کر صارفین کو چند سبزیاں اور پھل اوپن مارکیٹ سے قدرےسستے تو دیئےجانےلگے تاہم ان فیئرپرائس شاپس میں انتظامات انتہائی ناقص ہیں۔

صارفین کاکہناہےکہ لمبی قطاروں میں لگ کر طویل انتظارکےبعد جب خریداری کی باری آتی ہے تو انہیں ایک کلوسےزائدکوئی چیز نہیں دی جاتی،ان فیئر پرائس شاپس میں پیاز ،ٹماٹر،آلو،لہسن،ادرک، کھجور،بیسن ،دالیں، سبزیاں اور 2قسم کے پھل رکھے گئےہیں جوعام مارکیٹ کی نسبت قدرےسستے ہیں ،مہنگائی کے ہاتھوں پریشان شہری چند روپےبچانے کےلئےان فیئر پرائس شاپس کے باہر لمبی قطاروں میں لگے نظرآتے ہیں۔

خریداروں کا کہناہےکہ طویل انتظارکےبعد جب باری آتی ہےتو ایک کلو سے زائدکوئی چیز نہیں دی جاتی۔

دوسری جانب رمضان بازار انتظامیہ کاکہناہےکہ صارفین غلط بیانی سے کام لے رہےہیں،انہیں 2/2کلو اشیاء دی جارہی ہیں۔

صارفین کامطالبہ ہے کہ حکومت فیئر پرائس شاپس کی تعداد بڑھانےکےعلاوہ اشیاء کی مقدارمیں بھی اضافہ کرے تاکہ وہ قطاروں میں لگنےاور روزانہ آنے کی زحمت سےبچ سکیں۔

تازہ ترین