• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک: تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں اضافہ

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر میں عام اشیا کے ساتھ ساتھ کچھ خاص اشیا کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہ رمضان، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ،اس ماہِ مقدس میں لوگوں کا ذوقِ عبادت بھی بڑھ جاتا ہے، اس مہینے بازاروں میں عام استعمال کی اشیا کے ساتھ ساتھ مسواک، تسبیح ، ٹوپی اور جائے نماز کی خریداری میں اضافہ ہو جاتا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کے ایصال ِ ثواب کے لئے قرآن پاک مساجد کو ہدیہ کرتے ہیں۔

مختلف شہروں کے بازاروں میں، جانماز کی دکانوں پر بھی رش نظر آتا ہے،جہاں انتہائی خوبصورت اور حسین جائے نمازیں موجود ہوتی ہیں ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس ماہ میں وہ لوگ بھی مسواک استعمال کرتے ہیں ،جو عام دنوں میں اسے استعمال بھی نہیں کرتے ۔رمضان المبارک کے ذریعے جہاں دکانداروں کی اچھی آمدنی ہوتی ہے وہیں ،لوگ بھی بے شمار ثواب کما تے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے، اس میں لوگ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں اور ذکر اذکار کیلئے تسبیح خریدتے ہیں،اس بابرکت مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

علماء کہتے ہیں کہ ماہ رمضان اللہ کے طرف سے مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے، اس لئے اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کیلئے جہاں عبادت پر توجہ ضروری ہے وہی یہ مہینہ ہمیں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔

تازہ ترین