• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رمضان ٹرانسمیشن سے نکالا نہیں گیا، بیمار ہوں‘

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی، مذہبی شخصیت و میزبان عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن سے برطرف نہیں کیا گیا بلکہ وہ بیمار ہیں جس کے باعث ٹرانسمیشن نہیں کر رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت حسین سے متعلق گزشتہ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں سرکاری ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے روک دیا گیا ہےجس کے جواب میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ انہیں بر طرف نہیں کیا گیا بلکہ وہ بیمار ہیں اس لیے ٹرانسمیشن نہیں کر سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ناظرین ان شاء اللہ افطار نشریات سے مجھے دیکھ سکیں گے، طبیعت ناساز ہے اس لیے ابھی سحری میں نہیں آسکا، ناظرین سے معذرت خواہ ہوں۔‘

عامر لیاقت حسین سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن سے اس لیے بر طرف کیا گیا ہے کیونکہ اُن کا چینل کے عملے اور انتظامیہ کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی جانب سے ان خبروں کی ٹوئٹر پر تردید کی گئی ہے جبکہ چینل عملے یا انتظامیہ نے اب تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

تازہ ترین