• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد، آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جبکہ حافظ آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

حافظ آباد شہر اور اسکے دیگر علاقوں جلاپور بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی، اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے شہروز، منور اور غلام عباس جاں بحق ہو گئے۔

آسمانی بجلی گرنے سے پریم کوٹ میں شہروز، دھاڑیوال کے علاقے میں منور جبکہ پیرکمال میں غلام عباس نامی نوجوان جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب چھینے کے علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین