• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 5ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا مگر اہم ترین میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا،پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تو دوسرے میچ میں ہائی اسکورنگ شو نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی سنسنی خیزی اور خوبصورتی کا ایسا ماحول بنادیا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہی میگا ایونٹ جیسا نشہ چھا گیا ،بلاشہ دونوں ٹیموں کے بیٹسمنوں نے سائوتھمپٹن کے میچ میں اپنی اہلیت و افادیت ثابت کرنے کی کامیاب کوشش کی،پاکستان جس پر ہمیشہ بلے بازوں کی ناکامی کا لیبل لگا رہتا ہے،اس کو غلط ثابت کرنے کے لئے پاکستانی بیٹنگ لائن نے کامیاب ایڑی چوٹی کا زور لگایا، گرین شرٹس کی یہ ناکامیضرور ہے، مگر طویل عرصے بعد ورلڈ کپ کی فیورٹ اور انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف اس کے میدان میں سیریز وننگ جیسی پرفارمنس ہے،بلند حوصلوں اور ہر حال میں لڑنے کے یہ جذبے ایسے ہی رہے تو یہ ناکامیاں عارضی اور بڑی کامیابی سامنے ہوگی۔فخر زمان کی شاندار سنچری نےتمام انگلش بلے بازوں کی بیٹنگ کو دھندلا کر رکھدیا تھا، انگلشبولر لیام پلنکٹ کی گیند کے ساتھ واضح چھیڑ چھاڑ اور پھر بال کی ظاہری حالت بہت کچھ نمایاں کر رہی ہے مگر انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے آفیشلز سمیت ادارے کا یک زبان ہوکر چند گھنٹوں میں ہی کلین چٹد ے دیناحیران کن ہے،ورلڈ کپ میں ایسی معمولی سی چھیڑ چھاڑ کوئی ٹیم برادشت نہیں کرے گی دوسری بات یہ ہے کہ آصف علی جیسے ہارڈ ہٹر کی اچھی کارکردگی کے باوجود ایسی پوزیشن میں لمبی ہٹس کھیلنے والے ایک سے 2 بلے باز اور ہوں یا ان کی ٹریننگ مزید بہتر ہو،حسن علی اکیلے ورلڈ کپ جتوا نہیں سکتے، اسپیشلسٹ بولر درکار ہوگا،محمد عامر اور جنید خان ان حالت میں بہترین بولنگ کرسکتے ہیں ہمارے بولرز کی کار کردگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ بولنگ لائن کتنی غیر تجربہ کار اور غیر موثر ہے، محمد عامر ٹیم پر بوجھ ہیں تو پھر اپنے 20 سالہ کیریئر میں صرف ایک ورلڈ کپ کھیل کر محض 92 رنزبنانے والے شعیب ملک اور 17 سالہ کیریئر میں 2 ورلڈ کپ کے 10 میچز میں صرف 260 رنزکرنے والے محمد حفیظ کس بنیاد پر سلیکٹ ہوئے ہیں ،آ ل رانڈر فہیم اشرف بھی پھر بوجھ ہیں ،گزشتہ 7میچز میں 55.5اوورز میں304رنز دے کر 304.00کی اوسط سے محض انکی ایک وکٹ ہے ۔ 

دوسری جانب پاکستانی خواتین ٹیم نے تو اس مرتبہ کمال ہی کردیا ہے، آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقا میں میزبان ٹیم کے خلاف 265 رنز کے تعاقب میں خوب جان ماری اور میچ ٹائی کر کےسیریز بھی برابر کردی، آئی سی سی ون ڈے ویمنز چیمپئن شپ میں دونوں ٹیمیں 1-1پوائنٹ کی حقدار قرار پائیں یہی نہیں ثنا میر نے حریف کپتان سون لوس کو پویلین رخصت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ثنا میر نے سونن لوس کو آٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں 147ویں وکٹ حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور ون ڈے کرکٹ میں کامیاب ترین خواتیناسپنر بن گئیں۔انہوں نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا جنہوں 146 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین