• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

واٹس ایپ صارفین کی ٹارگٹڈ جاسوسی کا انکشاف

ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کی ٹارگٹڈجاسوسی کا انکشاف ہواہے۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی سیکیورٹی فرم این ایس او گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہیکرز نے اس ماہ کے شروع میں حملے کئے تھے تاہم اب اسے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرلیں تاکہ حملے سے محفوظ رہ سکیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فرم واٹس ایپ پر وائس کال کرتی ہے اور اگر کال ریسیو نہ بھی کی جائے تو جاسوسی کا ایک مخصوص سافٹ ویئر آپ کے موبائل میں انسٹال ہو جاتا ہے اور پھر یہ کال آپ کی لاگ میں بھی نظر نہیں آتی۔

واٹس ایپ نے اس بارے میں تمام معلومات امریکی محکمہ انصاف، مختلف سیکیورٹی کمپنیوں اور انسانی حقوق کے گروپس کو فراہم کر دی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین