• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سان فرانسسکو، چہرے سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر پابندی


امریکی شہر سان فرانسسکو میں چہرے کی خصوصیات سے شہریوں کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

سان فرانسسکو کےبورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی کےحق میں ایک کے مقابلے میں 8 ووٹ ڈالے گئے۔

چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی facial recognition software کے ذریعے پولیس اور سیکیورٹی حکام کو سڑکوں پر چلتے ملزمان کے ساتھ ساتھ شہریوں سے متعلق تمام معلومات بھی میسر آتی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر اس پروگرام کا استعمال کیا گیا تو یہ امریکا کو ایک جابر نگرانی کرنے والی ریاست کی طرف لے جانے کا پہلا قدم ہوگا۔

تازہ ترین