• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسکینڈل کی معلومات دوست نے برطانوی اخبار کو دیں‘

سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر ایک بار پھر بول پڑے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی معلومات دوست نے برطانوی اخبار کو دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار کو سلمان بٹ کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی معلومات انہوں نے نہیں بلکہ ان کے دوست نے دی تھیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ ملوث کھلاڑی آج تک شک کرتے ہیں کہ انھیں میں نے پھنسایا ہے، اگر یہ کھلاڑی پکڑے نہ جاتے تو پاکستان کرکٹ کا بہت برا حال ہوتا ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ نیوز آف دی ورلڈ کو دی گئی معلومات میں میرا کوئی کردار نہیں۔

تازہ ترین