• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی پناہ کی درخواست کی بات کرنیوالے ثبوت دیں، شہباز

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا کہ غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں، وہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے زیادہ تر ٹیسٹ ہو گئے ہیں اور کچھ باقی ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گےاور بجٹ سیشن سے پہلے پاکستان واپس آجاؤںگا۔

تازہ ترین