• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خلاف قوم متحد،پاک افواج کے ساتھ ہے،ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف رپوٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ڈالر کی اڑان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بلوچستان میں دہشتگردی میں ملک دشمن ملوث ہیں، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد اور پاک افواج کے ساتھ ہے، عاشقان رسول 18مئی کو قادری ہاؤس ناظم آباد میں منعقد ہونیوالی محفل نور قرآن میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کیلئے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائے۔
تازہ ترین