• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹائون بم دھماکے کے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جائے‘ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ اور آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر امیر محمد یٰسین زئی نے بیان میں سیٹلائٹ ٹائون بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں دہشت گردوں نے ثابت کردیا کہ ان کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دیں جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صوبائی کابینہ میں ایسے لوگ آگئے جنہیں کوئی جانتا تک نہیں یہ عوام کی کیا خدمت کرسکیں گے وہ صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی اور سیاسی لوگوں کو مرکز اور صوبے سے دور کردیا گیا۔ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ نوازشریف کے دور حکومت میں ڈیزل 70روپے لیٹر اور آج 122 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا۔
تازہ ترین