• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ کی سنت کی پیروی بخشش و نجات کا ذریعہ ہے:حامد سعید کاظمی

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر )سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپؐ کی سنت کی پیروی ہماری بخشش و نجات کا ذریعہ ہے، حضرت محمدؐ دونوں جہانوں کے لئے باعث رحمت اور وجہ تخلیق کائنات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان کے سلسلےمیں 16 ویں سالانہ2 روزہ جائزہ حسن قرأت و نعت رسول مقبولؐ کے پہلے روز سکول کالجز و مدارس کی طالبات کے درمیان مقابلوں سے خطاب میں کیا، تقریب کی صدارت پروفيسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی جبکہ مہمان اعزاز مخدوم شعیب اکمل ہاشمی قریشی، رانا ندیم انجم، نعیم اقبال نعیم ، محمد سلیم اور عمران اعظمی تھے،حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ نعت گوئی حضرت مُحمدؐ سے محبت اور عقيدت کے اظہار کا موثر ذریعہ ہے ،منصفین کے فرائض معروف قاری وثنا خواں قاری محمد سعید نقشبندی اور پروفيسر عبدالماجد وٹو نے سرانجام دیئے ۔
تازہ ترین