• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ڈالر میں اضافے کی وجہ IMF کے ساتھ معاہدہ نہیں‘‘

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اٹھایا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں زراعت کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا روپے کی قدر میں کمی کی کوئی شرط نہیں تھی، یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے بھی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اسٹیٹ بینک کاکام ہوتا ہے، مونیٹرنگ پالیسی میں صرف ایک حکومتی نمائندہ ہوتا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے روپے کی قدر میں کمی کا نہیں کرنسی اسمگلنگ کا نوٹس لیا ہے۔

تازہ ترین