• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے نوجوان امپائروں ،کوچز اوردیگر کو بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجنا چاہتا ہے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ دو کاونٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر ایک ایکسچینج پروگرام شروع کررہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایکسچینج پروگرام میں دو انگلش کاونٹیز گلمورگن اور وارک شائر نے گہری دلچسپی لی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس پروگرام کے تحت اپنے نوجوان کھلاڑیوں،امپائروں اور کوچز کو انگلینڈ بھیجنا چاہتا ہے جبکہ کاونٹیز نے اپنے کھلاڑیوں،امپائروں اور کوچز کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر  ہے۔

انگلینڈ کے دورے کے بعد لاہور پہنچنے پر پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے جمعرات کو جنگ کو بتایا کہ ہم کاونٹی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی اکیڈمی میں تربیت دیں گے، اسی طرح ہمارے کوچز اور امپائروں کے معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم ہر سطح پر اپنے معیار کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔یہ اپنی نوعیت کا منفر د ایکسچینج پروگرام ہے جس میں ہم غیر ملکی کوچز ،امپائروں اور کرکٹرز کی میزبانی کریں گے۔

اس اسکیم کے لئے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ہمارے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں کاونٹیز نے ہماری تجویز کو سراہا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لئے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشن میں ہمارے امپائر،کوچز اور کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین