• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی ایئر ڈیفنس کا اسرائیلی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شامی ایئر ڈیفنس کے مطابق اسرائیل نے میزائل حملوں میں دمشق کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب میں کئی دھماکے ہوئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے اکثر حزب الله کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین