• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی: دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار
ملزم معراج الدین عرف مجّو                                                        ملزم محمد خالد عرف مودی

پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پرفائر بریگیڈ ناظم آباد اور سیکٹرایف۔11 نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز محمد خالد عرف مودی اور معراج الدین عرف ماجوکو گرفتار کیاجن کا تعلق ایم کیو ایم(لندن) سے ہے۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے، زبردستی فطرہ جمع کرنے، فائر نگ، شٹر ڈان ہڑتالیں کروانے اور روڈ بلاک کرنے میں ملوث ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد خالد عرف مودی نے 1990 ء میں ملزم نے ایم کیو ایم (الطاف) میں شمولیت اختیار کی اور یونٹ نمبر137A نارتھ کراچی کا ممبر رہا۔بعدازاں ملزم 2012ء میں سیکٹر ممبر بن گیا۔

ملزم سر سید تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر عرفان حیدر اور نیو کراچی تھانہ کے سینئر انویسٹی گیشن آفیسرشہباز علی کے قتل میں ملوث ہے۔

2008 ء میں ملزم شاہ نواز بھٹو کالونی نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم اور اے این پی کے درمیان پانی کی پائپ لائن پر جھگڑے میں شامل تھا جس کے نتیجے میں دونوں پارٹیوں کے دو دو ممبران مارے گئے تھے جبکہ سندھ رینجرز کے بھی دو جوان زخمی ہوئے تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ملزم معراج الدین عرف ماجو نے 2011ء میں ایم کیو ایم (الطاف) میں شمولیت اختیار کی اور یونٹ نمبر33F ایوب گوٹھ گڈاپ ٹاؤن کا ممبر رہا۔ بعدازاں ملزم یونٹ نمبر142 سیکٹر 11F نیو کراچی کا ممبر بن گیا۔

ملزم معراج الدین عرف ماجو عبداللہ عرف ڈاکٹر(پی ایم ایل۔ف)اور اختر گبول کے قتل جبکہ زاہد احمد، عبدالستار، عبدالجبار اور علی مراد خشک کو زخمی کرنے میں ملوث ہے۔ملزم احسن آباد گڈاپ ٹاؤن میں 30 پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ میں ملوث ہےجبکہ چار ایف آئی آرز میں بھی نامزد ہے۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین