• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلدیہ کے ملازم کا سود خورکی زیادتیوں خلاف احتجاج

جیکب آباد(نامہ نگار) جان محمد ٹالانی کالونی کے رہائشی محکمہ بلدیہ کے ملازم بخت علی ڈومکی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر گل شیر ڈومکی نامی شخص کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی موراں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہے جس کے علاج کے لیے میں نے گل شیر ڈومکی سے ڈیڑھ لاکھ روپے سود پر لیے تھے اور اب تک میں اس کو 2 لاکھ روپے واپس کرچکا ہوں مگر ابھی تک سود خور مجھ سے مزید 5 لاکھ روپے طلب کررہا ہے اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں میری بیوی کو اغوا اور مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، سود خور سے متاثرہ بخت علی ڈومکی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی جیکب آباد سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سود خورکے خلاف کارروائی کرکے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین